بینات

دین اور دانش
احکام اور اخلاق
مسلمانوں کے پیشوا کو کن صفات کا حامل ہونا چاہیے؟
صرف وہی شخص بندگان خدا کی رہبری کی صلاحیت رکھتا ہے ، جو متقی، خدا کا خوف رکھنے والا ، با ایمان ، پاکیزہ اور عادل ہو ۔ ان شرائط کو اخلاق اور تقویٰ کی شرطیں کہتے ہیں ۔
عصر غیبت میں ہماری کیا ذمہ داری ہے؟
چونکہ ہم اس زمانہ میں پیغمبر اور امام معصوم (ع) تک براہ راست نہیں پہونچ سکتے اس لئے، ائمہ معصومین (ع) نے ہماری رہنمائی فقہائے دین کی طرف کی ہے اور انکی نظر اور فتوے کو ہمارے لئے حجت قرار دیا ہے
مرجع تقلید کون ہوتا ہے اور مجتہد کون؟
فقہاء شرعی مسائل میں ہمارے ”مرجع “ ہیں یعنی انکی طرف ہم سوال کے لئے جاتے ہیں اسی لئے انہیں ”مرجع تقلید “ کہتے ہیں ۔
تقلید کسے کہتے ہیں؟
لوگوں کے فقہا کی طرف رجوع کرنے اور انکے فتوے پر عمل کرنے کو ” تقلید “ کہتے ہیں
فقیہ کون ہوتا ہے؟
اسلامی مسائل کو عقلی اور نقلی استدلال کے ذریعے سمجھنے والے کو مجتہد یا فقیہ کہتے ہیں۔