بینات

اشاعت شدہ وقت: 13:37 - 2020 May 29
اس میں کوئی شک باقی نہیں رہ جاتا کہ ہمارے زمانہ میں بھی اسلامی حکومت قائم ہونی چاہیئے تاکہ خدا کا دین سماج میں رواج پیدا کرسکے ۔ اس مسئلہ کو ثابت کرنے کے لئے کسی دلیل کی ضرورت نہیں ہے
ضابطے کی خبروں: 1
اسلامی نظام کی ضرورت کیوں؟
اسلام، انسانوں کو ہر طرح کی ذلت اور غلامی سے نجات دینے کے لئے اور انکے درمیان عدالت بر قرار کرنے کے لئے آیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ انکی مادی اور فطری ضرورتوں کو پورا کرنے کے علاوہ انکی روحی اور معنوی پہلوؤں سے بھی تربیت کرتا ہے تاکہ انسانی سماج کی تعمیر، عدالت اور اخلاق کی بنیادوں پر ہو ۔

بات بالکل واضح  ہے کہ سماج میں قانون کے اجرا اور حکومت کے بغیر ہم اس مقصد تک نہیں پہونچ سکتے ۔ اسی لئے پیغمبر اسلام (ص) نے بھی مدینہ کی طرف ہجرت کرنے کے بعد سب سے پہلے حکومت تشکیل دی تھی ۔ ہمارے ائمہ معصومین(ع) بھی اسی کوشش میں رہے کہ سماج کی رہبری کی باگ ڈور اپنے ہاتھوں میں رکھیں ۔ حضرت علی (ع) نے جو خط مالک اشتر کی حکومت کے لئے لکھا تھا ، اس میں ذکر کئے گئے دستور العمل کے ذریعے مالک اشتر کو حکم دیا تھا کہ ایک دینی حکومت کے توسط سے عوام کی فکری، اقتصادی اور سماجی حالت کو بہتر اور مستحکم کیا جائے اور ایک ایسا سماج وجود میں لایا جائے جو ایک ایسا نمونہ ( ideal) ہو جسے خدا بھی پسند کرتا ہو ۔

ہمیں ایک بار پھر اپنے دین کے مقاصد اور اسکے سیاسی اھداف پر نظر ڈالنی چاہیئے تاکہ حقیقت سے اور قریب ہوجائیں اور اسکے لئے مندرجہ ذیل نکات پر توجہ ضروری ہے :

۱۔ آسمانی ادیان اور خدا کی طرف سے بھیجے گئے پیغمبران کے مقاصد ۔

۲۔ پیغمبر اور ائمہ معصومین اجتماعی قدرت اور اسلامی حکومت کے لئے کوشش کرتے تھے تاکہ خدا کے احکام کو بھتر طریقے سے اجراء کر سکیں ۔

۳۔ پیغمبر اور ائمہ معصومین(ع) کی راہ انکے بعد بھی جاری رہ سکتی ہے ۔

۴۔ دین اسلام صرف پیغمبر (ص)، ائمہ معصومین (ع)اور انکے زمانہ کے لوگوں سے ہی مخصوص نہیں تھا ۔

۵۔ امام زمانہ (ع) کی غیبت کے زمانہ میں بھی وہی راہ وروش اور پروگرام جاری رہنا چاہیئے جو خود پیغمبر(ص) اور ائمہ معصومین (ع) کے زمانہ میں جاری تھا ۔

ان نکات پر توجہ کرنے کے بعد اس میں کوئی شک باقی نہیں رہ جاتا کہ ہمارے زمانہ میں بھی اسلامی حکومت قائم ہونی چاہیئے تاکہ خدا کا دین سماج میں رواج پیدا کرسکے ۔ اس مسئلہ کو ثابت کرنے کے لئے کسی دلیل کی ضرورت نہیں ہے ۔
تعلیقات المشاهدین
نام:
ایمیل:
* رائے: